حیدرآباد۔9۔اپریل (اعتماد نیوز)تلگو دیشم ۔بی جے پی کے اتحاد کے تناظر میں
نلگنڈہ کے حلقہ کو تلگو دیشم کی جانب سے بی جے پی کے لئے مختص کئے جانے پر
آج تلگو دیشم کیڈر میں شدید برہمی پائی گئی ۔چنانچہ تلگو دیشم کارکنوں کی
بڑی تعداد تلگو دیشم کے دفتر پہونچ گئے اور دفتر میں واقع کرسیوں اور
فرنیچر کو توڑ پھوڑ کر تے ہوئے شدید احتجاج کیا۔انہوں نے تلگو دیشم کے
جھنڈے کو اکھاڑ پھینکا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کئی سالوں سے پارٹی کئ
خدمت کے باوجود انہیں تلگو دیشم پارٹی نے بری طرح نظر انداز کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہبی جے پی کے لیڈروں کو انکے کارکنوں کے ووٹوں کے علاوہ مزید
ووٹ حاصل نہیں ہونگے۔